مظفرنگر کے ایس پی سٹی وجے ورگیہ نے بتایا کہ اسی طرح کا ایک اور معاملہ گذشتہ 11 نومبر کو پیش آیا جس میں اجے کمار ساکن گیان ماجرا روڈ تھانہ چراٹھاوال کی موٹرسائیکل پر رکھے بیگ سے نامعلوم سارقین نے 29480 روپئے اور ایک سیمسنگ ٹیب کا سرقہ کرلیا تھا۔ ان دونوں معاملوں میں ایس ایس پی ابھیشیک یادو کے حکم پر ٹیمیں تشکیل دی گئی۔
پولیس تھانہ چارتھاول نے ایک مخبر کی اطلاع کے بعد برالسی چوکی پر چیکنگ کے دوران 4 ملزمین کو گرفتار کرلیا۔ ملزمین کی شناخت کلدیپ ورما ساکن بیرالسی، گورو ساکن برالسی، انکوش رہائشی بیرالسی اور منیش ساکن حاس گاؤں دودھالی کی حیثیت سے کی گئی۔
پولیس نے جب ان چاروں سے سختی سے پوچھ تاچھ کی کو انہوں نے سرقہ کی واردات کا انجام دینے کا جرم قبول کرلیا۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے الگ الگ وارداتوں میں چوری کیے گئے 45 ہزار روپئے، 2 طمنچے، 315 بور، 5 زندہ کارتوس اور ایک چاقو، 3 موبائل فون، دو موٹر سائیکلیں ضبط کرلیں۔
پولیس نے ان ملزمین کی گرفتاری کے بعد علاقہ میں چوری کے واقعات میں کمی کے امکان کا اظہار کیا ہے۔