ETV Bharat / state

مظفرنگر: کورونا کیسز میں اضافے کے بعد محکمہ تعلیم الرٹ

ڈسٹرکٹ اسکول انسپیکٹر گجیندر کمار نے بتایا 'گزشتہ دس-پندرہ روز سے کورونا کے معاملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ایسی صورتحال میں ہم نے اپنے تمام پرنسپلسز کو ایک تحریری حکم جاری کیا ہے۔'

کورونا کیسز میں مسلسل اضافے سے محکمہ تعلیم پوری طرح چوکس

author img

By

Published : Mar 20, 2021, 7:08 PM IST

اترپردیش میں حال ہی میں حکومت کی گائیڈ لائنز کے مطابق سبھی اسکولس کالجز اور مدارس کھولے گئے ہیں۔ تعلیمی اداروں میں بچوں نے پھر سے جانا شروع کیا ہے اور زندگی معمول کی طرف لوٹ رہی ہے۔ لیکن اب ایک بار پھر سے کورونا وبا نے اپنا پیر پھیلانا شروع کر دیا ہے۔ اس سے تعلیمی اداروں پر پھر سے خطرہ منڈرانے لگا ہے۔

کورونا کیسز میں مسلسل اضافے کے بعد محکمہ تعلیم پوری طرح چوکس

اس سے متعلق مزید معلومات دیتے ہوئے اسلامیہ انٹر کالج مظفرنگر کے پرنسپل سلیم احمد نے بتایا 'کورونا وبا سے لڑنے کے لیے شروع سے ہی جو ہمیں انتظامیہ کی جانب سے رہنما خطوط دیے گئے تھے، ہم اس پر عمل کر رہے ہیں۔ سینی ٹائزیشن، ماسک، تھرمل اسکریننگ اور معاشرتی فاصلوں کے ساتھ کلاس روم میں بچوں کو بیٹھایا جا رہا ہے۔ جیسے ہمیں ہدایت ملتی ہیں ہم اس پر عمل کرتے ہیں۔ اب تک ہمارے اسکول میں کورونا وائرس کا کوئی بھی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔

وہیں، ڈسٹرکٹ اسکول انسپیکٹر گجیندر کمار نے بتایا 'گزشتہ دس - پندرہ روز سے کورونا کے معاملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ایسی صورتحال میں ہم نے اپنے تمام پرنسپلسز کو ایک تحریری حکم جاری کیا ہے جس میں کورونا کے پروٹوکول پر عمل کرنے کی تلقین کی گئی ہے'۔

یہ بھی پڑھیے
ہریانہ کے ہندو خاندان کو قرآن کریم سے اتنی عقیدت کیوں؟

انہوں نے کہا 'بچوں سے گزارش ہے کہ سوشل ڈسٹینسنگ پر عمل کریں، ہاتھوں کو سینی ٹائز کرتے رہیں اور کلاس روم میں دوری بنائے رکھیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.