ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں اتوار کے روز رکشا بندھن کے تہوار کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے نافذ پچپن گھنٹوں کے لاک ڈاؤن میں کچھ دکانداروں کو دکان کھولنے کی رعایت دی گئی ہے۔
دراصل راکھی کی دکان اور مٹھائی کی دکان کو صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھولنے کی اجازت دی گئی تاکہ آنے والے رکشا بندھن کے تہوار پر بہنیں اپنے بھائیوں کے لیے آسانی سے راکھیاں خرید سکیں۔
دکانداروں نے اس موقع پر بتایا کہ 'ہمیں انتظامیہ کی جانب سے دکانیں کھولنے کی ہدایت دیر شام موصول ہوئی، جس کی وجہ سے لوگوں کو لگا کہ لاک ڈاؤن کے سبب دکانیں بند ہو گئی۔ یہی وجہ ہے گی ہماری دکانوں میں خریداری کرنے والے لوگوں کی کمی رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اجمیر: کورونا کی وجہ سے رکشا بندھن پر بازاروں کی رونق ماند
انہوں نے بتایا کہ 'اگر انتظامیہ ہمیں دکان کھولنے کی خبر پہلے دے دیتی تو بہتر ہوتا، ہماری دکانیں کھلی ہوئی تو ہے پر خریدار نہ کے برابر ہیں۔'
واضح رہے کہ 'تین اگست کو راکشا بندھن منایا جائے گا۔'