مظفر نگر: ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں واقع عدالت نے جنسی زیادتی اور اغوا معاملے کی سماعت کرتے ہوئے قصوروار پائے گئے مجرم کو 20 سال کی سزا سنائی اور اس کے ساتھ ساتھ جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا۔
ڈی جی سی راجیو شرما، اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر دنیش کمار شرما اور منموہن ورما نے بتایا کہ 10 سال قبل شاہ پور تھانہ علاقے کے ایک گاؤں میں جنسی زیادتی اور اغوا معاملہ پیش آیا تھا۔ اس معاملے میں یکم مارچ 2013 کو مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔ اس شکایت میں پورے معاملے کی تفیصل دی گئی تھی۔
اس معاملے میں تین لوگوں سلیم ،کریم اور گل بہار کی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔اس کے بعد پورے معاملے کی سنجیدگی سے تفتیش کی گئی اور اس معاملے میں ملوث مجرموں کے خلاف کارروائی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:مجاز کی انقلابی نظم نذر علیگڑھ کو ترمیم کرکے اے ایم یو ترانہ بنوایا گیا
اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرز دنیش کمار شرما اور منموہن ورما نے کہا کہ عدالت نے کریم اور گلبہار کو اغوا کیس میں مجرم قرار دیا۔ دونوں کو پانچ پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی۔ دونوں پر تین تین ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ واضح رہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں خواتین کے خلاف جرائم بالخصوص عصمت ریزی اور اجتماعی ریزی کے واقعات آئے دن پیش آتے رہتے ہیں۔