ETV Bharat / state

مظفرنگر: ڈرائی رن سے متعلق آن لائن میٹنگ - چیف میڈیکل آفیسر پروین کمار چوپڑا

مظفرنگر میں چیف سکریٹری نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کووڈ 19 ویکسین کے ڈرائی رن سے متعلق ایک آن لائن میٹنگ کا اہتمام کیا۔

Muzaffarnagar Chief Secretary held a meeting of the Health Department regarding the dry run of covid 19 vaccine
مظفرنگر: ڈرائی رن سے متعلق آنلائن میٹنگ
author img

By

Published : Jan 10, 2021, 7:52 PM IST

ریاست اُترپردیش کے ضلع مظفرنگر کے ڈی ایم آفس میں واقع این آئی سی کے دفتر میں لکھنؤ سے چیف سکریٹری نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کووڈ 19 ویکسین کے ڈرائی رن سے متعلق ایک آن لائن میٹنگ کی جس میں میں چیف میڈیکل آفیسر اور کووڈ 19 ٹیم کو ضروری ہدایات دی گئیں۔

مظفرنگر: ڈرائی رن سے متعلق آنلائن میٹنگ

آپ کو بتا دیں کہ کورونا ویکسین کے ڈرائی رن کو لے کر گزشتہ روز مظفر نگر میں 6 مقامات پر ڈرائی رن کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس کے آگے کی تیاری کو لے کر ایڈیشنل پرنسپل سکریٹری نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے محکمہ صحت کو ضروری ہدایات دیں۔ اس ویڈیو کانفرنس میں چیف میڈیکل آفیسر کے ساتھ ساتھ تمام صحت کے افسران موجود رہے۔

مظفر نگر ضلع کے چیف میڈیکل آفیسر پروین کمار چوپڑا نے اس سے متعلق مزید معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ مظفرنگر میں واقعی این آئی سی کے دفتر میں ایڈیشنل پرنسپل سکریٹری نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ایک آن لائن میٹنگ کی جس میں ڈرائی رن سے متعلق مزید معلومات کے ساتھ ساتھ ضروری ہدایات بھی دی گئیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مظفرنگر میں 6 مقامات پر ڈرائی رن کی تیاری کی جا چکی ہے۔ اب اس کے دوسرے مرحلے میں بروز پیر کے روز ڈرائی رن ہوگا۔ پہلے یہ مظفر نگر میں 6 مقامات پر چلا تھا پر اب مظفر نگر میں جہاں پر بھی ویکسی نیشن کا کام کیا جائے گا سبھی مقامات پر یہ ڈرائی رن چلے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.