اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کے گاؤں نرا میں واقع مدرسہ اسلامیہ فاطمہ میں دینی تعلیم حاصل کرنے والی 14 لڑکیوں کو عالمیت کی سند سے نوازا گیا۔
اس موقع پر مدرسہ اسلامیہ فاطمہ کے استاذ مولانا اصغر نے عالمیت کا کورس مکمل کرنے اور سند حاصل کرنے پر ان طالبات کو مبارکباد پیش کی۔ انھوں نے کہا کہ اب یہ لڑکیاں پڑھانے کی قابل ہوگئی ہیں۔ اب وہ درس و تدریس کی اہم ذمہ داری کو بخوبی نبھاسکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عسکریت پسندی کے الزام میں گرفتار ذیشان سو فیصد بے قصور، پڑوسیوں کا دعویٰ
اس پروگرام میں علمائے کرام اور معززین موجود تھے۔
عالمیت کا کورس مکمل کرنے والی ان طالبات نے چھ سال محنت کی اور اپنی تعلیم مکمل کی۔ جس کے بعد ان 14 طالبات کو سند سے نوازا گیا ہے۔