ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے کلکٹریٹ کے احاطے میں بینڈ ایسوسی ایشن کے درجنوں سے زائد کارکنان اور عہدے داروں نے اپنے مختلف مطالبات کو لے کر ضلع انتظامیہ کو ایک میمورنڈم پیش کیا ہے۔
اس میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے کورونا وبا کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سنیچر اور اتوار کے روز لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے، اس دو روز کے لاک ڈاؤن میں ہونے والی شادی لگن کے لیے پہلے سے ہی بینڈ، بگئی، ڈھول اور لائٹ وغیرہ کی بکنگ کی گئی ہے، ہم اس دوران پوری طرح سے کورونا کی گائیڈ لائن پر عمل پیرا ہونگے۔
ہمارا ضلع انتظامیہ سے پوچھنا ہے کہ 24 اور 25 اپریل کو بینڈ والوں کے لیے کیا حکم ہے، کیونکہ جن شادی بیاہ میں بینڈ بجنا ہے، اس کام کے لیے ہم نے ایڈوانس بھی لے رکھا ہے، تو برائے کرم ہمیں کیا کرنا ہے یہ بتائیں۔ کیونکہ ہمارے پاس وقت بہت کم ہے اور صارفین ہمیں مسلسل فون کر رہے ہیں اور بینڈ والوں کو آنے جانے میں کوئی پریشانی نہ ہو اس کے لیے ہمیں یقین دہائی کرائی جائے۔ ہم کورونا گائیڈ لائن پر پوری طرح سے عمل کریں گے۔