ملک بھر میں کورونا کا قہر جاری ہے، بھارت میں متاثرین کی تعداد 24 ہزار سے تجاوز کرگئی۔
کورونا کے خلاف جنگ میں وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں رقم جمع کرائی جا رہی ہے، اس میں کرکٹرز ، بالی وڈ اداکاروں سمیت کاروباریوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔
چھوٹے معصوم بچے بھی کورونا کی اس لڑائی میں اب آگے آ رہے ہیں۔
ضلع مظفر نگر کے تتوی علاقہ پولیس اسٹیشن کے امیر نگر گاؤں کی 9 سالہ جیوتی اپنے والد کے ساتھ ڈسٹرکٹ آفیسر کے دفتر پہنچی ۔
جیوتی نے 11 ہزار 300 روپے پی ایم کیئر فنڈ میں عطیہ کیے۔
بچی نے اپنی 8 سال تک گلك میں جمع کی ہوئی رقم کو وزیرِاعظم کیئر فنڈ میں عطیہ کر دیا تاکہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین بنائی جاسکے۔