مظفر نگر میں کورونا وائرس کے 54 نئے مثبت کیسز ملنے سے محکمہ صحت میں ہلچل مچ گئی حالانکہ راحت کی بات یہ بھی ہے کی محکمہ صحت کی ٹیم نے آج 17 مثبت مریضوں کو ٹھیک بھی کیا ہے۔
مظفر نگر میں اب کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 325 ہوگئی جبکہ 21 افراد کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔
مظفر نگر میں آج 238 افراد کی رپورٹ موصول ہوئی جن میں 54 مثبت کیسز پائے گئے ہیں جبکہ دیگر تمام رپورٹس منفی آئی ہیں سبھی مثبت مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج کے آئسولیشن وارڈ میں بھیجا گیا۔
میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی ٹیم پہلے ہی تقریباً 983 کے متاثرہ افراد کو ڈسچارج کیا گیا ہے۔
یہ تمام جانکاری ضلع مجسٹریٹ سیلوا کماری جے نے اپنے ٹویٹر کے ذریعے دی۔