اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں اضافہ بدستور جاری ہے۔ آج بھی ضلع میں 14 مثبت کیس ملے ہیں۔ جس کے بعد ضلع انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی۔
آج موصول ہوئی رپورٹ میں 14 مثبت کیسز پائے گئے ہیں اور دیگر تمام رپورٹیں منفی آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بریلی میں لاک ڈاؤن ہٹا دیا گیا
وہیں، محکمہ صحت کی ٹیم کے مطابق آج 30مثبت مریضوں صحت یاب ہوئے ہے۔ اب کورونا مثبت مریضوں کی تعداد185 رہ گئی۔ مظفر نگر میں اب تک266 کے قریب کورونا مثبت افراد کی موت بھی ہو چکی ہیں۔
مظفر نگر میں کورونا وائرس کے 14 نئے کیس ملے ہیں۔ ان میں سے کچھ مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے آئسولیشن وارڈ میں بھیجا گیا اور کچھ کو ہوم آئسولیٹ کیا گیا ہے۔
میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی ٹیم پہلے ہی تقریباً 30071کے قریب متاثرہ افراد کو صحت یاب کر چکی ہے۔