ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں ڈسٹرکٹ آفیسر سیلوا کماری اور سی ایم او، پی ایس مشرا نے مظفر نگر کے وکاس بھون کے احاطے میں پردھان منتری مترو وندنا یوجنا ہفتہ آغاز کیا۔
اس پروگرام میں مظفر نگر سی ایم او کی سربراہی میں وکاس بھون سے انسانی زنجیر بنائی گئی، یہ انسانی زنجیر وکاس بھون سے میناکشی چوک تک بنائی گئی تھی۔
اس کا مقصد پہلی مرتبہ خواتین کو وزیراعظم کی جانب سے دی جانے والی امداد کے بارے میں آگاہ کرنا تھا تا کہ غریب اور ضرورتمند افراد کو اس اسکیم کا فائدہ مل سکے۔
اس موقع پر مظفر نگر ضلع مجسٹریٹ سیلوا کماری نے کہا کہ 'پردھان منتری مترو یوجنا شروع کی جارہی ہے یہ پروگرام ایک ہفتہ تک چلایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ 'اس اسکیم کے ذریعے مسلسل پروگرام کریں گے نیز گاؤں میں میڈیکل کیمپ بھی لگائے جائیں گے۔
ضلع مجسٹریٹ نے مزید کہا کہ 'اس اسکیم کا فائدہ اٹھانے والی خواتین کو پہلی زچگی پر حکومت کی جانب سے پانچ ہزار روپے دیئے جائیں گے۔