اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے مرکزی چوراہے پرکاش چوک پر ہندو مذہبی تنظیم کرانتی سینا کے کارکنان اور عہدے داروں نے بنگلہ دیش میں ہو رہے مندروں پر حملوں کے خلاف زبردست مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے مجسمے کو نذرآتش کیا۔
مظفر نگر میں اتوارکےروز بنگلہ دیش میں ہو رہے ہندو مندروں پر حملے کو لے کر ہندو مذہبی تنظیم کرانتی سینا کے درجنوں سے زائد کارکنان اور عہدے داروں نے مرکزی چوراہے پر کاش چوک پر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔اور نعرے بازی کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے مجسمے کو نذرآتش کیا۔
یہ بھی پڑھیں:پلوامہ: عسکریت پسندوں کے ہاتھوں سہارنپور کے صغیر احمد کا قتل
تنظیم کے ریاستی جنرل سیکریٹری منوج سینی نے بتایا کی بنگلہ دیش کے کئی حصوں میں ہندوؤں پر حملے ہو رہے ہیں۔ مندروں میں توڑ پھوڑ کی جارہی ہے ساتھ ہی ہندو مذہب کے دیوی دیوتاؤں کی مورتیوں کو توڑا جا رہا ہے۔' ہم بنگلہ دیشی میں ہو رہے ان حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں'۔
مندروں پر ہورہے حملوں کے خلاف کرانتی سینا کے کارکنوں نے بنگلہ دیش کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے اس کے علامتی مجسمے کو نذرآتش کیا ہے۔