ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن: تعمیراتی کام کرنے والے مزدوروں کی حالت خستہ - یومیہ مزدور

کورونا وائرس کی وجہ سے پورے ملک میں لاک ڈاون نافذ ہے اور ہر قسم کے کام کاج ٹھپ ہیں جس کی وجہ سے غریب اور یومیہ مزدور طبقہ کی حالت دن بدن بگڑتی جا رہی ہے۔

مزدوروں کی حالت خستہ
مزدوروں کی حالت خستہ
author img

By

Published : May 20, 2020, 7:53 PM IST

مرکزی اور ریاستی حکومتیں کی طرف سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ مزدوروں کو کسی قسم کی مزید تکلیف دیئے بغیر ان کو بحفاظت گھر پہنچایا جائے اسی کے لیے ٹرینیں بھی چلائی جا رہی ہیں۔

مزدوروں کی حالت خستہ، ویڈیو

اس دوران ایک طبقہ ایسا بھی ہے جو اس لاک ڈاؤن کی وجہ سے بہت سی پریشانیوں سے گذر رہا ہے اور وہ ہے یومیہ مزدور جن میں مختلف قسم کے تعمیری کام کرنے والے مزدور ہیں۔

اس بابت یومیہ مزدوروں کا کہنا ہے کہ 'لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان کے پاس پچھلے 2 ماہ سے کوئی کام نہیں ہے اور ہماری حالت بد سے بدتر ہو گئی ہے، بھوک سے نڈھال بچے کھانا مانگتے ہیں تو ہمارے پاس انہیں دینے کے لیے دلاسہ کے علاہ کچھ نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ ہم روزانہ کام کی تلاش میں نکلتے ہیں لیکن لاک داؤن کے سبب کوئی کام نہیں مل رہا ہے۔

مزدوروں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ہماری مدد نہیں کی جارہی ہے اور مدد آرہی ہے وہ ہم لوگوں تک نہیں پہنچ رہی، ہم حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ لاک ڈاؤن کو ختم کرے اور ہماری حالت پر رحم کرے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.