ETV Bharat / state

Al Qudus Protest میرٹھ میں مسلمانوں کا اسرائیل کے خلاف احتجاج

معصوم فلسطینیوں پر اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے کئے جارہے ظلم و ستم کے خلاف میرٹھ میں مسلمانوں نے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے اسرائیل کی جارحیت کے خلاف نعرہ بازی کی۔

مسلمانوں کا اسرائیل کے خلاف احتجاج
مسلمانوں کا اسرائیل کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Apr 16, 2023, 8:44 AM IST

مسلمانوں کا اسرائیل کے خلاف احتجاج

یوم القدس کے موقع پر ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں مسلمانوں نے اسرائیل فوج کی جانب سے معصوم فلسطینوں پر کی جانے والی ظلم و زیادتی کے خلاف احتجاج کیا ۔ نماز جمعہ کے بعد مسجد اہل تشیع منصبیہ عربی کالج کے باہر زبردست مظاہرہ کیا گیا اور شہر کی شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے بعد فلسطین کے مظلومین کے حق میں دعا کی گئی۔ اس موقع پر شیعہ اور سنی علماء کرام نے ملّی اتحاد کے لئے دعایئں کی اور آپسی فتنہ انگیزی اور نفرت کی دیورا کھڑی کرنے والوں کی سازشوں نے بچنے کی اپیل کی ۔

ہرسال کی طرح امسال بھی ماہ رمضان کے آخری جمعہ کو اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا گیا ہے۔ اسلامی ممالک کے علاوہ ہندوستان جیسے جمہوری اور بڑی مسلم آبادی والے ملک میں بھی یوم القدس پر اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔ اس موقع پر ملک اور ملّت کی سلامتی کی دعاؤں کے ساتھ سنی شیعہ اتحاد کو نقصان پہنچانے والی سازشوں سے بچنے کی بھی مسلمانوں سے اپیل کی گئی
مزید پڑھیں:Al Qudus Protest in Hyderabad: مظلوم فلسطینیوں سے اظہارِ یگانگت کے طور پر یوم القدس منایا گیا

میرٹھ کی منصبیہ امام بارگاہ کے ذمہ دار نے کہا کہ آج فلسطین پر اسرائیلی حملے اور وہاں کی عوام پر ہو رہے ظلم کے خلاف جس طرح سے احتجاج کیا جا رہا ہے ضرورت ہے تمام مسلم ممالک کو یکجا ہوکر اسرائیل کے خلاف متحد ہونے کی تاکہ فلسطین پر ہو رہے ظلم کو روکا جا سکے اور بیت المقدس کی حفاظت کی جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.