یہ واقعہ ضلع پرتاپ گڑھ کے لال گنج کوتوالی کے گاؤں داندو پران کا ہے، جہاں ایک دلت کی موت ہوگئی تھی۔
اس دلت کی لاش کو کندھا دینے والا اور آخری رسومات ادا کرنے والا کوئی نہیں تھا۔
اس کے رشتہ دار بھی اس کی لاش کو اُٹھانے سے ڈرنے لگے۔
اس کے بعد اسی علاقے میں رہنے والے چند مسلم نوجوانوں نے عمدہ مثال پیش کرتے ہوئے اس لاش کو نہ صرف کندھا دیا بلکہ اس کی آخری رسومات بھی ادا کی۔
اس طرح بھائی چارہ اور قومی یکجہتی کی مثال بھارت میں زندہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں سب لوگ مل جل کر رہتے ہیں۔