ETV Bharat / state

بھولے ناتھ بابا کا تاج بنانے والا مسلم خاندان

ہندو مذہب کے پیروکاروں کے مذہبی دارالحکومت وارانسی میں گنگا جمنی تہذیب کی کثرت سے مثالیں موجود ہیں اسی کڑی کی ایک مثال حاجی غیاث احمد ہیں۔

بابا وشیو ناتھ کے لیے اکبری تاج برسوں سے مسلم خاندان بناتا ہے

author img

By

Published : Mar 11, 2020, 8:55 PM IST

Updated : Mar 11, 2020, 10:52 PM IST

ہم بھولے ناتھ کی خدمت کرتے ہیں، ہم ہندو۔ مسلمان کو الگ نہیں مانتے، سب سے ہمارا خونی رشتہ ہے۔ جو لوگ کہتے ہیں کہ گنگا جمنی تہذیب زبانی ہے، لیکن ہم اسے ثابت نہیں کر سکتے ہیں کہ ہندو مسلمان کا خونی رشتہ ہے، ہم سب ہندوستانی بھائی ہیں'یہ کہنا ہے بابا بھولے ناتھ کے لئے شاہی پگڑی بنانے والے 63 برس کے غیاث احمد کا وارانسی کے للا پورا علاقے کے رہائشی ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

حاجی غیاث احمد اس خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، جو بابابھولے ناتھ کے لیے ہر برس ہولی کے موقع پر خصوصی پگڑی بناتے ہیں۔

حاجی غیاث احمد کے مطابق ان کی یہ پانچویں پشت ہے، جو بابا بھولے ناتھ کے لئے پگڑی بناتے ہی۔ں اس پگڑی کو اکبر پگڑی یا شاہی پگڑی کہتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ شادی و دیگر مواقع کے لیے پگڑی تیار کرتے ہیں، جو ملکی و غیر ملکی افراد استعمال کرتے ہیں۔

بابا وشیو ناتھ کے لیے اکبری تاج برسوں سے مسلم خاندان بناتا ہے
بابا وشیو ناتھ کے لیے اکبری تاج برسوں سے مسلم خاندان بناتا ہے

انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس پگڑی کا ہم کوئی معاوضہ نہیں لیتے ہیں، بابا بھولے ناتھ اور بابا وشیو ناتھ کا آشرواد ہی کافی ہے۔

انہوں نے ہندو۔ مسلم اتحاد پر کہا کہ ہم دونوں خونی رشتے سے ایک ہیں، ہندو۔ مسلم کے مابین فساد کرانے والے سیاست داں ہوتے ہیں، جو اپنے سیاسی روٹی اسی فساد کے آگ پر سینکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہندو بھائی بابا بھولے ناتھ کو پوجتے ہیں اور ہم مانتے ہیں۔

Last Updated : Mar 11, 2020, 10:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.