ETV Bharat / state

Scholar Sajjad Nomani Reactionپی ایف آئی کے خلاف کوئی ثبوت ہے توعدالت میں پیش کریں

author img

By

Published : Sep 28, 2022, 7:49 PM IST

اسلامی اسکالر مولانا سجاد نعمانی نے کہا کہ پاپولرفرنٹ آف انڈیا پرتمام الزامات بے بنیاد ہیں ۔جانچ ایجنسیوں کے پاس اس تنظیم کے خلاف کوئی ثبوت ہے تو انہیں عدالت جانا چاہئے۔ عدالت میں شواہد پیش کیوں نہیں کرتے۔Scholar Sajjad Nomani Reaction

پی ایف آئی کے خلاف کوئی ثبوت ہے توعدالت میں پیش کریں

لکھنو: اسلامی اسکالر مولانا سجاد نعمانی نے کہا ہے کہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا یا پی ایف آئی (PFI) پر الزامات بے بنیاد ہیں، ثبوت ہیں تو عدالت میں پیش کریں۔ ہمیں ’کرونولوجی’ کو سمجھنے کی ضرورت ہے، 29 اگست کو عدالت میں حلف نامہ داخل کیا گیا،اس کے بعد ہی پورے ملک میں ایک کھیل شروع ہوا جس کا خاتمہ پی ایف آئی کی پابندی پر ہوا

Muslim Cleric And Scholar Sajjad Nomani's Reaction On PFI Ban

انہوں نے کہاکہ اس حلف نامے میں آر ایس ایس کے سابق پرچارک یشونت شنڈے نے کہا تھا کہ میں گواہی دینا چاہتا ہوں، میں اس سازش کا حصہ رہا ہوں کہ ملک کے مختلف حصوں میں آر ایس ایس نے دھماکے کروائے، میں اس سب کا عینی شاہد ہوں۔ اس کے بعد 22 ستمبر کو اسی عدالت میں سی بی آئی کی جانب سے ایک درخواست دائر کی جاتی ہے، جس میں مطالبہ کیا جاتا ہے کہ عدالت یشونت شندے کے حلف نامہ کو مسترد کر دے۔ تمام لوگوں کی نظریں اس معاملے پر لگی ہوئی تھیں، اسی دوران ملک بھر میں پی ایف آئی کے خلاف چھاپہ ماری مہم چلائی جاتی ہے اور تمام نظریں اور تو جہ یشونت شندے سے پی ایف آئی کی طرف مڑ جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:PFI Statement After Ban ہم پابندی کا فیصلہ قبول کرتے ہیں، پی ایف آئی کا بیان

مولانا سجاد نعمانی نے کہا کہ آر ایس ایس میں اتنی طاقت ہے کہ اگر وہ مثبت رویہ دکھائے تو ملک میں بھائی چارہ قائم ہو سکتا ہے اور ہمارا ملک معاشی طور پر ترقی کر سکتا ہے۔ ملک میں مختلف نظریات ہو سکتے ہیں لیکن ہر مسئلہ بات چیت سے حل کیا جا سکتا ہے۔ ہم ہمیشہ دہشت گردی اور بنیاد پرستی کے خلاف تھے اور مرتے دم تک احتجاج کرتے رہیں گے۔ کسی بھی طرف سے دہشت گردی اور بنیاد پرست ذہنیت قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہتر ہوتا اگر حکومت پی ایف آئی کے خلاف ثبوت لے کر عدالت جاتی، لیکن اس طرح کا میڈیا ٹرائل کرنے سے یہ شک پیدا ہوتا ہے کہ "سچ کچھ اور ہے اور شاید مقصد کچھ اور ہے"۔ سرکاری اداروں کے غلط استعمال کی وجہ سے غیر ملکی کمپنیاں یہاں سے اپنا کاروبار چھوڑ رہی ہیں، جس سے ملک کو معاشی نقصان اٹھانا پڑے گا، ہم ملک کی ترقی چاہتے ہیں۔Muslim Cleric And Scholar Sajjad Nomani Reaction On PFI Banned

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.