جونپور کے تھانہ بخشاں حلقہ کے موضع دربانی پور واقع مدرسہ الفلاح کے کیمپس میں عالم دین و شاعر مولانا انوار احمد قاسمی کے اعزاز میں قاسمی فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام ایک اعزازی شعری نشست کا انعقاد کیا گیا، جس کی نظامت ناظم مشاعرہ مظہر آصف نے کیا۔ پروگرام کی صدارت سماجوادی پارٹی کے ضلعی نائب صدر و متولی حمزہ چشتی قبرستان انوار الحق گڈو نے انجام دی۔
اس موقع پر بطورِ مہمان خصوصی سماجوادی پارٹی کے قومی ترجمان عمیق جامعی نے تعلیم پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تمام رپورٹس یہ بتاتی ہیں کہ مسلمان تعلیم میں بہت پیچھے ہیں اس لیے آج ضرورت ہے کہ دینی تعلیمات کے ساتھ ساتھ جدید تعلیم کو بھی حاصل کریں تاکہ ہمارے بچے بھی ڈاکٹرز اور انجینئر بن سکیں۔
جامعہ گروپ آف ایجوکیشن کے چیئرمین مولانا انوار احمد قاسمی نے کہا کہ 'صرف دینی تعلیمات کو حاصل کرکے ہمارے اندر ایک کلرک بھی بننے کی صلاحیت نہیں رہتی ہے جدید تعلیم کے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے بچے کو زیادہ سے زیادہ تعلیم دینی چاہیے اور مضبوطی کے ساتھ بنیادی تعلیم کا خیال رکھنا چاہیے۔
کنوینر اجود قاسمی نے مہمانوں کو گلپوشی کرکے اور مومینٹو پیش کرکے ان کا استقبال کیا پروگرام کا آغاز اجود قاسمی نے تلاوتِ قرآن پاک سے کیا اور نعت پاک شاعر مونس جونپوری نے پیش کیا۔
مزید پڑھیں: بھارتی مسلمانوں پر 'کثرت ازواج' کا الزام صرف ایک پروپیگنڈہ ہے: ایس وائی قریشی
آخر میں کنوینر اجود قاسمی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام میں ساجد علیم سبھاسد،عظمت علی،آصف آر این،اعظم کےکے آر، آصف بہاؤدالدین،محمد عاصم،محمد ادیب،عرفات اعظمی،ارشاد،عامر صدیقی،محمد بلال،شبیر احمد،اسرار احمد،محمد حارث،محمد اجمل وغیرہ موجود تھے۔