ETV Bharat / state

Mushaira In Banaras نذیر بنارسی کے یوم پیدائش پر مشاعرہ کا اہتمام

نذیر بنارسی کی 113ویں یوم پیدائش کے موقع پر نذیر بنارسی اکاڈمی،ڈاکٹر امرت لال عشرت میموریل سوسائٹی سنبیم گروپ کے اشتراک سے ناگری ناٹک منڈلی میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیاMushaira On Nazeer Banarasi

نذیر بنارسی کی یوم پیدائش پر مشاعرہ کا اہتمام

author img

By

Published : Nov 30, 2022, 3:25 PM IST

Updated : Dec 1, 2022, 12:08 PM IST

بنارس:اتر پردیش کے بنارس میں اردو زبان کے مشہور و معروف شاعر نذیر بنارسی 25 نومبر 1909 کو بنارس میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد بنارس کے مشہور طبیب تھے۔نذیر بنارسی کی وفات 23 مارچ 1996 کو ہوئی۔Mushaira On Birth Anniversary Of Nazeer Banarasi In Banaras Uttar pradesh

نذیر بنارسی اپنے آبائی پیشہ حکیمی سے وابستہ رہے تھے۔ ابتدائی تعلیم مدرسہ سے حاصل کی۔اس کے بعد شاعری کے شوق نے انہیں ایک ممتاز شاعر بنا دیا۔

نذیر بنارسی کی یوم پیدائش پر مشاعرہ کا اہتمام

بنارس کے ناگری ناٹک منڈلی میں صغیر احمد نے نذیر بنارسی اکیڈمی،ڈاکٹر امرت لال عشرت میموریل سوسائٹی سنبیم گروپ کے اشتراک سے نذیر بنارسی کی یاد میں ایک تقریب کا اہتمام کیا ۔

اس موقع پرنذیر بنارسی پر ملک کی عظیم و معروف شخصیات کے ذریعہ لکھے گئے خطوط اور ان کی یادوں پر مشتمل کتاب "نذیر بنارسی یادوں کے آئینے میں" کا رسم اجراء کیا گیا۔

تیاگی وائس چانسلر مہاتما گاندھی کاشی ودیا پیٹھ وارانسی، ڈاکٹر آفتاب احمد آفاقی صدر شعبہ اردو بنارس ہندو یونیورسٹی،مفتی شہر مولانا عبدالباطن نعمانی امام و خطیب گیان واپی مسجد،وشمبھر ناتھ مشرا مہنت سنکٹ موچن،بدھی ناتھ مشرا،ڈاکٹر ماجد دیوبندی رسم اجرا کے موقع پر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:Felicitation Programme علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ممبر منتخب کیے جانے پر ڈاکٹر معراج الدین کا استقبال

بعد ازاں نذیر بنارسی کی یاد میں کل ہند مشاعرہ اور کوی سمیلن کا انعقاد کیا گیا۔اس میں بھارت کے ممتاز شعراء ناظم مشاعرہ ہلال بدایونی،ازہر اقبال،افضل منگلوری،ڈاکٹر ماجد دیوبندی،مانسی دیویدی،ہری رام دیوبندی،صبا بلرامپوری،جمنا اپادھیائے،اکرم جونپوری نے اپنے کلام پیش کرکے سامعین کو محظوظ کیا۔نذیر بنارسی کو لیکر موجود مہمانوں نے اپنے اپنے تاثرات کا اظہار کیا اور نذیر بنارسی کو نظیر اکبرآبادی کی طرح بھارت کا شاعر بتایا۔

ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے نذیر بنارسی کے صاحبزادے صغیر احمد نے بتایا کہ ہم تین بھائی تھے سب سے بڑے بھائی کا انتقال ہو چکا ہے ہمارے والد ہندوستان کے شاعر تھے ۔وہ اپنے وطن کی ہر چیز سے محبت کرتے تھے۔ تمام مذاہب کا احترام کرتے تھے۔ہمارے گھر ہمیشہ ہندو مسلم کا سنگم رہاہے۔Mushaira On Birth Anniversary Of Nazeer Banarasi In Banaras Uttar pradesh۔

Last Updated : Dec 1, 2022, 12:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.