ETV Bharat / state

Murder in Firozabad فیروز آباد میں قتل کا انعامی ملزم گرفتار

author img

By

Published : May 8, 2023, 11:12 AM IST

فیروز آباد پولیس نے اتوار کو 10 ہزار روپے انعامی ملزم کو گرفتار کیا، جو قتل کے ایک معاملے میں مفرور تھا۔ قاتل نے اپنے چند دیگر ساتھیوں کی مدد سے اپنے ایک رشتہ دار کو اینٹ سے مار مار کر قتل کر دیا تھا۔ Murder suspect arrested by Firozabad Police

فیروز آباد میں قتل کا انعامی ملزم گرفتار

فیروزآباد: اترپردیش کے ضلع فیروزآباد کے شہر تھانہ پولیس نے قتل کے الزام میں فرار چل رہے 10 ہزار روپئے کے انعامی بدمعاش کو گرفتار کر کے اتوار کو اسے جیل بھیج دیا۔ پولیس انچارج نریندر شرما کو مخبر سے فرار چل رہے ملزم وجئے کانت کے بارے میں جانکاری ملی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر قتل کے ملزم کو گرفتار کر لیا جس کے اوپر 10 ہزار روپئے کا انعام تھا۔ گذشتہ 7 جنوری کو پاپا کلاں باشندہ جگدیش کے بیٹے انشول کا اینٹ سے کچل کر ہلاک دیا گیا تھا جس کے خلاف 8 لوگوں کو نامزد کرتے ہوئے رپورٹ درج کرائی گئی تھی۔ کلیدی ملزم وجئے کانت کی نشاندہی پر پولیس نے قتل کے موقع پر خون سے لت پت اینٹ بھی برآمد کی ہے۔ قتل کے ملزم کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

انشول کے قتل کے معاملے میں اہل خانہ نے شیلگیان رتن، نیتی گیانرتن ساکنہ ٹاپا کلا تھانہ شمال، ببلو عرف ڈی کے جاٹاو ولد تلک سنگھ وجے کانت ولد تلک سنگھ، سریندر سنگھ ولد تلک سنگھ، راجویر سنگھ عرف ٹنکو ولد اجے کانت عرف اجیت، راہل دیو ولد وجے کانت ساکن ستیہ نگر پولس تھانہ نارتھ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں ببلو عرف ڈی کے جاٹو جو بھارتیہ جنتا پارٹی کے سرگرم کارکن بھی ہیں۔ اسے پولیس نے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔ پولیس نے کچھ دیگر ملزمان پر انعام کا بھی اعلان کیا تھا۔ تھانہ انچارج نے بتایا کہ اس معاملے میں فرار ہونے والے دیگر ملزمان کی بھی تلاش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Firozabad Crime News فیروزآباد میں ڈیڑھ ماہ بعد لاش کو قبر سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا گیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.