ETV Bharat / state

نوئیڈا: پیسے کے لالچ میں خاتون کا قتل، خاتون سمیت چار گرفتار

نوئیڈا ایکسپریس وے پولیس نے خاتون سمیت چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔ جنہوں نے قرض کے پیسے واپس کرنے سے بچنے کے لئے خاتون کا قتل کرکے نہر میں پھینک دیا تھا۔

نوئیڈا: پیسے کے لالچ میں خاتون کا قتل،خاتون سمیت چار گرفتار

author img

By

Published : Jul 30, 2021, 7:42 PM IST

اترپردیش کے نوئیڈا تھانہ ایکسپریس وے علاقے میں رہنے والی انجلی اپنی دوست ششی کو گھر سے بلاکر لے گئی اور اپنے شوہر، دیور اور سسر کے ساتھ مل کر اسے قتل کردیا اور لاش کو سمبھولی کے قریب گنگا نہر میں پھینک دیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس رن وجے سنگھ نے بتایا کہ تھانہ ایکسپریس وے کے علاقے میں رہنے والی ایک خاتون ششی (40 سال) کو 16 جولائی کو انجلی نامی خاتون اس کے گھر سے بلاکر لے گئی تھی۔

نوئیڈا: پیسے کے لالچ میں خاتون کا قتل،خاتون سمیت چار گرفتار

انہوں نے بتایا کہ انجلی نے اپنے شوہر وریندر، بہنوئی دنیش اور سسر کے ساتھ مل کر تگری موڑ کے قریب ششی کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔ ان کی لاش کو ایک باکس میں رکھ کر ہاپوڑ میں سمبھولی کے قریب گنگا نہر میں پھینک دیا۔ 18 جولائی کو ضلع ہاپوڑ پولیس نے خاتون کی لاش لاوارث حالت میں برآمد کی۔ دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ انہوں نے مقتولہ ششی سے لاکھوں روپیے کا قرض لیا تھا۔ ششی سود پر رقم دینے کا کام کرتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: نوئیڈا: گاڑی چوری کے الزام میں ایتھلٹ اور پہلوان گرفتار

رقم واپس نہ کرنے کے ارادے سے، انجلی نے اپنے شوہر وریندر، دیور دنیش اور سسر کے ساتھ مل کر سازش کی اور اسے اپنے ساتھ گھر سے لے گئے۔ تگری موڑ کے قریب اسے قتل کرنے کے بعد نعش کو نہر میں پھینک دیا گیا۔ پولیس نے چاروں ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔ انہیں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے انہیں 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.