پولیس ذرائع نے بتایا کہ مڑیاہوں علاقے کے گورا گاؤں میں نندلال گوتم (55) اپنے بیٹے ویریندر گوتم کے ساتھ مکان کے پترے کو پانی سے بچانے کے لیے ٹھیک کر رہے تھے۔
اس درمیان ان کے پڑوسی پرسدھ گوتم اور ان کا بیٹا مولچند گوتم آ کر کام روکنے لگے۔ کام نہ روکنے پر انہوں نے کوتوالی پولیس کو اطلاع دی۔ علاقے میں دورے پر نکلی پولیس موقع پر پہنچی۔
پولیس کے جاتے ہی دونوں گروپوں میں پھر کہا سنی ہونے لگی اور مارپیٹ ہوگئی۔ مارپیٹ کے دوران نندلال کے سر میں چوٹ لگ گئی جس سے ان کی موت ہو گئی۔
اہل خانہ لاش کو لے کر کوتوالی پہنچے۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔