مقتول کی والدہ نے بتایا کہ ناجائز تعلقات کا الزام لگاکر پڑوس میں رہنے والے لوگوں نے رات میں تقریبا ایک یا دو بجے گھر کی چھت سے ناظم کو اٹھا لیا تھا، جس کے بعد اسے قتل کر دیا گیا۔
اس معاملے میں پولیس کی تفتیش جا ری ہے جس میں اب تک ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
جبکہ ہلاک شدہ ناظم کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ 'پولیس کاروائی کرنے میں تاخیر کررہی ہے اور قاتلوں کو گرفتار نہیں کر رہی۔ ساتھ ہی ناظم کے اہل خانہ نے خاتون پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پہل تو خاتون کی جانب سے ہی ہوتی تھی'۔
اہل خانہ نے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کی مانگ کی ہے۔