سماجوادی پارٹی کے قومی ایگزیکٹو ممبر ونود سویتا سنگھ مرادآباد پارٹی دفتر پہنچے۔ اس موقع پر انھوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا موجودہ حکومت میں کسان مزدور نوجوانوں پر جو ظلم ہوا ہے۔ اب اسکا بدلہ لینے کا وقت آگیا ہے سبھی لوگ سماجوادی پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Priyanka Gandhi: 'بی جے پی سے سمجھوتہ کرنے کے بجائے مرنا منظور'
سماج وادی پارٹی ضلع صدر ڈی پی یادو نے بی جے پی حکومت پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ اس حکومت نے پسماندہ اور دلتوں پر ظلم کیا ہے اور موجودہ حکومت ہر محاذ پر فیل ہو چکی ہے۔اس دوران سماجوادی پارٹی الپ سنکھیک ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو کی توسیع بھی ہوئی۔ اس موقع پر سماجوادی پارٹی کے ضلع جنرل سیکریٹری مدثر خان کے ہاتھوں سبھی نئے عہدیداروں کو سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔