رمضان المبارک کے مہینے کو رحمت و برکت کا مہینہ کہا جاتا ہے، اس مہینے میں مسلم معاشرے کے لوگ خدا کی خوشنودی کے لیے پورے دن کا روزہ رکھتے ہیں اور راتوں کو قیام کرتے ہوئے تراویح کی نماز ادا کرتے ہیں۔
عالمِ اسلام میں رمضان کے بابرکت مہینے کی آمد سے پہلے مسجدوں میں تیاریاں شروع ہو جاتی ہیں، جس میں صاف صفائی، رنگ و روغن وغیرہ شامل ہیں۔ اس مہینے کو سال کے سارے مہینوں میں سب سے زیادہ افضل مانا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ اس مہینے میں خدا بندے کی توبہ بہت جلد قبول کرلیتا ہے اس مہینے کو قرآن کی تلاوت کے لئے خاص مانا جاتا ہے۔
مسجدوں میں سبھی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور بدھ سے رمضان کا روزہ رکھا جارہا ہے۔ مسجدوں میں تراویح اور قرآن کی تلاوت بھی رمضان کے مہینے میں کی جاتی ہے جس کے لیے مسجدوں کو سجایا جاتا ہے۔ رمضان کے مہینے میں مسجدوں میں مصلین کی کثیر تعداد نظر آتی ہے، یہی رمضان کی بہار ہے۔