ریاست اتر پردیش کے مرادآباد کے آزاد نگر امام بارگاہ میں ہر سال کی طرح اس سال بھی جشن عید غدیر 18 ذی الحجہ بروز جمعرات بعد نماز مغرب ایک محفل کا اہتمام کیا جائے گا۔
اس محفل میں مقامی اور بیرونی شعرا شرکت کریں گے اور حضرت علی علیہ السلام کی شان میں اپنا کلام پیش کریں گے۔
مزید پڑھیں :
مرادآباد: عید غدیر پروگرام کا انعقاد
مراد آباد آزاد نگر امام بارگاہ میں جشن عید غدیر کا اہتمام کرنے والے سید عباس حیدر زیدی نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں بتایا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ رہنما خطوط پر عمل کرتے ہوے چند شعرا محفل میں شرکت کر کے اپنے کلام پیش کریں گے۔