ریاست اتر پردیش کے مرادآباد تھانہ کندرکی گاؤں رستم پور سرائے کے مقامی لوگوں نے ڈی ایم راکیش کمار سنگھ کو ایک میمورنڈم دے کر مطالبہ کیا کہ ان کا گاؤں فرید پور کی نگر پنچایت میں آتا ہے، لہذا انکے گاؤں رستم پور سرائے کو فرید پور سے الگ کر نئی گرام پنچایت بنایا جائے۔
گاؤں کے مقامی لوگوں نے مانگ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا گاؤں رستم پور الگ گرام پنچایت بنانے کی سبھی شرطوں کو پورا کرتا ہے۔
وہیں مقامی لوگوں نے پردھان اسلم پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پردھان گاؤں میں کام نہیں کراتے ہیں، جس کی وجہ سے گاؤں رستم پور بدحالی کا شکار ہو چکا ہے۔