ETV Bharat / state

منور رانا کی بیٹی عروسہ رانا کو پولیس نے حراست میں لیا - منور رانا کی بیٹی عروسہ رانا پولیس حراست میں

ممتاز شاعر منور رانا کی بیٹی اور کانگریس کی رہنما عروسہ رانا کو احتجاج کے دوران پولیس نے حراست میں لیا۔ عروسہ رانا پہلی بار کسی احتجاج میں شامل ہوئی تھیں اور اپنے پہلے ہی احتجاج میں گرفتار کر لی گئیں۔

munawwar rana daughter arrested by up police
کانگریس کی رہنما عروسہ رانا پولیس حراست میں
author img

By

Published : Nov 5, 2020, 2:29 PM IST

Updated : Nov 5, 2020, 3:53 PM IST

لکھنؤ پولیس نے آج منور رانا کی بیٹی اور کانگریس کی رہنما عروسہ رانا کو حراست میں لیا ہے۔

عروسہ رانا کو پولیس نے حراست میں

اترپردیش کانگریس کمیٹی کے ریاستی صدر اجے کمار للو نے خواتین کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے خلاف لکھنؤ کے پریورتن چوک سے اسمبلی ہاؤس تک پیدل مارچ نکال کر احتجاج شروع کیا تھا لیکن اس سے پہلے ہی پولیس پوری طرح سے مستعد تھی تاکہ کسی بھی طرح کی ہنگامہ آرائی نہ ہونے پائے۔

اسی کے مد نظر کانگریس کے کارکنان کے ساتھ بڑے رہنماؤں کو بھی پولیس حراست میں لے رہی ہے۔ اس سلسلے میں منور رانا کی بیٹی عروسہ رانا کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ عروسہ رانا گزشتہ 21 اکتوبر کو کانگریس پارٹی میں شامل ہوئی ہیں اور انہیں یوپی کانگریس خواتین کمیٹی کے نائب صدر کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ اس کے بعد سے ہی وہ خواتین کے حقوق کے لئے یوگی حکومت پر نکتہ چینی کر رہی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ کانگریس پارٹی یوگی حکومت کو ہر محاذ پر ناکام مان رہی ہے۔ ریاست میں لگاتار چھوٹی بچیوں سے لے کر خواتین تک محفوظ نہیں ہیں۔ ان کے خلاف جنسی جرائم کے معاملے میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے لیکن حکومت کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہے۔

Last Updated : Nov 5, 2020, 3:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.