ETV Bharat / state

مختار نے جیل میں بیڈ، تکیہ، فیزیوتھیریپسٹ کا مطالبہ کیا - اترپردیش میں مئو کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ

اترپردیش میں مئو کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اور سیشن جج گینگیسٹر کورٹ کے انچارج رام راج دھتیہ نے رکن اسمبلی مختار انصاری کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تھانہ جنوبی ٹولہ کے گینگیسٹر معاملے میں جوڈیشیل ریمانڈ منظور کی۔ عدالت نے اگلی پیشی 11 جون مقرر کی ہے۔

Mukhtar demanded bed, pillow and a physiotherapist in jail
مختار نے جیل میں بیڈ، تکیہ، فیزیوتھیریپسٹ کا مطالبہ کیا
author img

By

Published : Apr 13, 2021, 10:28 PM IST

گینگیسٹر کورٹ نے منگل کے روز بذریعہ وارنٹ بی انھیں عدالت میں طلب کیا تھا۔ صدر سے رکن اسمبلی کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ مختار انصاری کی صحت خراب ہونے کی وجہ سے وہ عدالت میں ذاتی طور پر آنے میں نا اہل ہیں۔ ان کی پیشی ویڈیو کانفرنس سے ہو۔

اس پر عدالت نے انصاری کے وکیل اور گینگیسٹر کورٹ کے خصوصی سرکاری وکیل کرشن شرن کو سن کر ویڈیو کانفرنسنگ سے 60 دن کا ریمانڈ منظور کیا۔ اس دوران مختار انصاری اور جیل افسر باندہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جیل سے جڑے۔

جج نے انصاری سے صحت کے علاوہ دیگر کسی پریشانی کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر میڈیکل بورڈ بنا تھا جس نے ٹیسٹ کرکے کمر میں درد اور دیگر پریشانیوں کے لیے چیئر اور ہارڈ بیڈ چوکی مہیا کروانے کو کہا تھا اور فیزیو تھیریپی کی بھی سفارش کی گئی تھی لیکن انتظامیہ اس وقت سہولتیں مہیا نہیں کروا رہی ہے۔

عدالت نے جیل افسر کو جیل مینوَل کے مطابق سہولیات مہیا کروانے کا حکم دیا۔ استغاثہ کے مطابق، ایس ایچ او جنوبی ٹولہ نے عدالت میں درخواست دی تھی کہ ملزم صدر سے ایم ایل اے مختار انصاری تھانہ صدر کے کرائم نمبر 55/2020 سیکشن 3 (1) گینگسٹر ایکٹ میں مطلوبہ ملزم ہیں اور وہ تھانے کے فرضی لائیسینس کے معاملے میں روپڑ پنجاب میں قید ہیں۔ عدالت نے روپڑ جیل کے لیے وارنٹ بی 13 اپریل کے لیے بھیجا تھا۔ اب مختار انصاری کو باندہ جیل میں منتقل کیا جا چکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.