ETV Bharat / state

غازی پور: مختار انصاری کی اہلیہ کا ہوٹل بھی مسمار ہو سکتا ہے - نگر پالیکا پریشد غازی پور کو مانیٹرنگ کے لئے نامزد کیا گیا

مہواباغ میں تعمیر 'غزل' ہوٹل پر ایس ڈی ایم کی تحقیقات کے دروان تمام بے ضابطگیاں پائی گئیں ہیں۔ اتھارٹی ریگولیٹڈ ایریا کے مطابق غیر قانونی طریقے سے نقشہ پاس کرا کر 'غزل' ہوٹل کی تعمیر کی گئی تھی۔

غزل' ہوٹل
غزل' ہوٹل
author img

By

Published : Oct 9, 2020, 11:40 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع غازی پور میں ضلعی انتظامیہ نے مئو کے رکن اسمبلی مختار انصاری کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔ مختار انصاری کی اہلیہ افشا انصاری اور دونوں بیٹے عباس اور عمر انصاری کے نام پر مہووا باغ میں 'غزل' نامی ہوٹل تعمیر ہے۔ الزام ہے کہ یہ ہوٹل غیر قانونی نقشہ پاس کرا کے تعمیرکیا گیا ہے۔

غزل' ہوٹل
غزل' ہوٹل

ہوٹل والی اراضی کی خرید و فروخت میں بدعنوانی کے شواہد ملے ہیں، انتظامیہ تعمیر میں بے ضابطگیاں پائی جانے کے بعد ہوٹل پر کارروائی کرنے کے لئے مستعد نظر آ رہی ہے، ایس ڈی ایم عدالت نے اس معاملے میں فریق کو ہوٹل مسمار کرنے کے لئے ایک ہفتہ دیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق اگر فریق خود ہی اپنے ہوٹل کو مسمار نہیں کرتی ہے تو انتظامیہ اس کام میں مداخلت کرے گی، نیز ضلعی انتظامیہ کے مسماری کے دروان آنے والے اخراجات بھی فریق سے وصولے گی۔

ایس ڈی ایم صدر پربھاش کمار نے بتایا کہ نگر پالیکا پریشد غازی پور کو مانیٹرنگ کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مہواباغ میں تعمیر 'غزل' ہوٹل پر ایس ڈی ایم کی تحقیقات کے دروان تمام بے ضابطگیاں پائی گئیں ہیں۔ اتھارٹی ریگولیٹڈ ایریا کے مطابق غیر قانونی طریقے سے نقشہ پاس کرا کر غزل ہوٹل تعمیر کیا گیا تھا۔ نیز ہوٹل کی اراضی کی خریداری میں بھی بڑی بے ضابطگی پائی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.