اترپردیش کے سیاسی رہنما مختار انصاری کو روپڑ جیل سے ایمبولینس کے ذریعے آج موہالی کی عدالت میں پیش کرنے کے لیے لایا گیا۔
جہاں انہیں پنجاب پولیس کو اترپردیش پولیس کے حوالے کرنا تھا لیکن طبیعت صحیح نہیں ہونے کی وجہ سے انہیں عدالت میں لاکر واپس روپڑ جیل لے جایا گیا۔
غورطلب ہے کہ عدالت عظمیٰ نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی کے قتل کے الزام میں پنجاب جیل میں قید مختار انصاری کو اترپردیش منتقل کرنے کا فیصلہ سُنایا ہے۔
اترپردیش میں مختار انصاری کے خلاف متعدد مقدمات درج ہونے کی وجہ سے یوگی حکومت چاہتی تھی کہ انہیں فوری طور پر اترپردیش پولیس کے حوالے کیا جائے۔ یوگی حکومت کی اس اپیل کو قبول کرتے ہوئے سُپریم کورٹ نے مختار انصاری کو اترپردیش منتقل کرنے کا حُکم دیا ہے۔