ETV Bharat / state

باندہ: مختار انصاری ہسپتال میں داخل - باندہ جیل میں قید رکن اسمبلی مختار انصاری

باندہ جیل میں قید رکن اسمبلی مختار انصاری کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں باندہ میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا۔

باندہ: رکن اسمبلی مختار انصاری ہسپتال میں داخل

author img

By

Published : Sep 14, 2021, 7:13 PM IST

اتر پردیش کے ضلع باندہ کی جیل میں قید رکن اسمبلی مختار انصاری کی طبیعت منگل کی دوپہر اچانک بگڑ گئی۔ جس کے بعد انہیں باندہ میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا۔

فی الحال انہیں کیا ہوا ہے کوئی بھی عہدے دار کچھ کہنے کو تیار نہیں ہے۔ مختار انصاری کو 6 اپریل کو پنجاب کی روپن جیل سے باندہ جیل لایا گیا تھا۔ پانچ ماہ میں پہلی بار انہیں جیل سے باہر لایا گیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ جب منگل کی صبح باندہ جیل میں ان کی طبیعت خراب ہوئی تو انہیں سب سے پہلے جیل ہسپتال لایا گیا۔ جب یہاں حالت سنگین ہوگئی تو انہیں میڈیکل کالج ریفر کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: یوگی کے 'ابا جان' تبصرے کو لیکر سماجی کارکن نے عدالت کا رخ کیا

اس معاملہ کو اعلیٰ حکام کے علم میں لایا گیا۔ جس کے بعد مختار انصاری کو میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔ میڈیکل کالج میں پولیس اور پی اے سی کے دستے بھی تعینات کیے گئے ہیں۔ مختار کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ فی الحال کوئی بھی عہدےدار کچھ کہنے کو تیار نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.