ETV Bharat / state

محمد اقرار كو ابھی بھی ضمانت کا انتظار

محمد اقرار کے وکلاء کا کہنا ہے کہ تشدد معاملے میں پولیس کی ایف آئی آر سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر جھوٹی ثابت ہو رہی ہے۔ لیکن اس سب كو با وجود اقرار كو ضمانت نہیں مل پا رہی ہے۔

Muhammad Iqrar is still awaiting bail in meerut
محمد اقرار كو ابھی بھی ضمانت کا انتظار
author img

By

Published : Jul 8, 2020, 8:14 PM IST

سی اے اے اور این آر سی کے خلاف 20 دسمبر کو میرٹھ میں ہوئے احتجاجی مظاہرے کے بعد شہر کے کئی علاقوں میں تشدد کے واقعات پیش آئے تھے۔

محمد اقرار كو ابھی بھی ضمانت کا انتظار

اس معاملے میں پولیس نے 56 افراد کو گرفتار کرکے جیل بھیجا تھا، ان میں سے کئی معاملوں میں پولیس نے غیر منصفانہ اور جانب دارانہ طریقہ سے کارروائی کو انجام دیا تھا لیکن سنگین دفعات میں معاملہ درج ہونے کے سبب ان میں زیادہ تر افراد کو اب تک ضمانت نہیں مل سکی ہے اور یہ افراد گزشتہ 6 ماہ سے جیل میں بند ہیں۔

ایسے ہی ایک معاملے میں ملزم بنائے گئے ساٹھ برس کے بیمار بزرگ محمد اقرار کی ضمانت سیشن کورٹ کے بعد ہائی کورٹ سے بھی خارج ہونے کے سبب اب تک ان کی رہائی نہیں ہو سکی ہے۔ جبکہ محمد اقرار کے وکلاء کا کہنا ہے کہ تشدد معاملے میں پولیس کی ایف آئی آر سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر جھوٹی ثابت ہو رہی ہے۔ لیکن اس سب كو با وجود اقرار كو ضمانت نہیں مل پا رہی ہے۔

ملک میں كورونا وائرس کے انفیکشن كو دیکھتے ہوئے زیادہ تر ملزمان كو ضمانت دے دی گئی تھی لیکن ساٹھ برس کے بیمار بزرگ اقرار کو ابھی بھی ضمانت ملنے کا انتظار ہے۔ ایسے حالات میں اقرار کے اہل خانہ حکومت سے ان کی جلد رہائی کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.