ETV Bharat / state

مفتی طارق قاسمی کی یوگی حکومت نکتی چینی - مدرسہ جامعہ حسینہ

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارن پور کے دیوبند قصبہ میں واقعہ مدرسہ جامعہ حسینہ کے سینیئر استاد مفتی طارق قاسمی کا کہنا ہے کہ انہیں عدلیہ پر پورا بھروسہ ہے۔

mufti tariq qasmi attack on yogi government
مفتی طارق قاسمی کی یوگی حکومت نکتی چینی
author img

By

Published : Mar 14, 2020, 8:06 PM IST

خیال رہے کہ اترپردیش کی یوگی حکومت کے ذریعہ گزشتہ دسمبر کے مہینے میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ہوئے احتجاجی مظاہروں کے دوران مظاہرین کے ذریعہ سرکار املاک کو نقصان پہنچانے کے معاملہ میں یوگی حکومت نے مزید سختی دکھاتے ہوئے اپنی کابینہ سے مظاہرین سے سرکار املاک کو نقصان پہنچانے کا معاوضہ وصول کرنے کی تجویز کو منظور کیا ہے۔

مفتی طارق قاسمی کی یوگی حکومت نکتی چینی

اس پر یہاں مفتی طارق قاسمی نے سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ یوگی حکومت قانون اور عدالتوں سے اوپر فیصلے لے رہی ہے جو سراسر آئین کے خلاف ہے۔

اس بابت اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے مدرسہ جامعہ حسینہ کے سینئر استاذ مفتی محمد طارق قاسمی نے کابینہ میںیہ تجویز منظور کئے جانے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ آئین اور عدالت سے اوپر اٹھ کر فیصلے لے کر سرکاریں ملک کے اندر خوف و دہشت کا ماحول پیدا کرنا چاہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کو بہتر بنانے یا ملک میں فسادات کیوں ہوتے اس قسم کے مسائل کو حل کرنے کے بجائے ریاست کی یوگی حکومت ناجائز قانون بنارہی ہے۔ جس کی ہر سطح پر مخالفت کی جائیگی۔

مفتی طارق قاسمی نے کہاکہ کس نے کیا غلط کیا اور کس نے غلط نہیں کیا ہے اس کا فیصلہ عدالتیں کرتی ہیں اور یہ حق سرکار کو نہیں ہے مگر یہ سرکار عدالت سے اوپر اٹھنے کی کوشش کررہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بھارت کا مسلمان ملک کی عدلیہ پر پورا بھروسہ رکھتاہے، لیکن سرکار کے عمل اور اس کے رہنماؤں کے بیانات سے ظاہر ہوتا کہ انہیں نہ تو عدالت پر بھروسہ ہے اور نہ ہی وہ قانون میں یقین رکھتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.