ETV Bharat / state

محمد علی جوہر یونیورسٹی کو کتابوں کا تحفہ - رامپور

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں قائم محمد علی جوہر یونیورسٹی میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کے کوآرڈینیٹر عبدالواحد نے یو اے ای کی تہذیب و ثقافت سے متعلق کتابیں بطور تحفہ پیش کیں۔

محمد علی جوہر یونیورسٹی کو یو اے ای جانب سے کتابوں کا تحفہ
author img

By

Published : Apr 26, 2019, 11:39 PM IST

کتابیں آپسی رشتوں کو استوار کرنے میں کافی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اس بات کا اندازہ اس سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ دہلی میں واقع عرب امارات کے سفارتخانہ کے کوآرڈینیٹر عبدالواحد رامپور میں واقع محمد علی جوہر یونیورسٹی پہنچے۔

انہوں نے یونیورسٹی کی معروف سینٹرل لائبریری کو عربی تہذیب و ثقافت سے متعلق کتابیں بطور تحفہ پیش کیں۔ بھارتی زبانوں میں ترجمہ والی یہ کتابیں اپنی خصوصی اہمیت کی حامل ہیں۔

محمد علی جوہر یونیورسٹی کو یو اے ای جانب سے کتابوں کا تحفہ

کتابیں حاصل کرنے کے بعد یونیورسٹی کی لائبریرین نازیہ خان نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کتابوں سے اچھا کوئی تحفہ نہیں ہو سکتا اور کتابیں ایک دوسرے کی تہذیب و ثقافت کو سمجھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

Intro:ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں قائم محمد علی جوہر یونیورسٹی میں آج متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کے کوآرڈینیٹر عبدالواحد نے پہنچے جہاں انہوں نے یو اے ای کی تہذیب و ثقافت سے متعلق کتابیں بطور تحفہ پیش کیں۔ اس موقع پر ان کا لائبریری میں پرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔

Body:وی او۔۱
کتابیں آپسی رشتوں کو استوار کرنے میں کافی اہم رول ادا کرتی ہیں۔ اس بات کا اندازہ اس سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ جب متحدہ عرب امارات کے سفارتخانہ نئی دہلی کے کوآرڈینیٹر عبدالواحد محمد علی جوہر یونیورسٹی پہنچے اور انہوں نے یونیورسٹی کی ممتاز سینٹرل لائبریری کو عربی تہزیب و ثقافت سے متعلق کتابیں بطور تحفہ پیش کیں۔ ہندوستانی زبانوں میں تراجم والی یہ کتابیں اپنی خصوصی اہمیت کی حامل ہیں۔ ان کتابوں کی خاص بات یہ ہے کہ جہاں ان میں عربی تہزیب و تمدن سے روشناس کرانے کی کوشش کی گئی ہے وہیں اس بات کا بھی خصوصیت کے ساتھ تذکرہ کیا گیا ہے کہ کس طرح سے ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین تعلقات کو مذید مستحکم کیا جا سکتا ہے ساتھ ہی ان طریقہ کار سے بھی روشناس کرایا گیا ہے جسے اختیار کرکے مستقبل میں ایک دوسرے کی تہذیب و ثقافت میں یکجہتی قائم کی جا سکتی ہے۔
بائٹ: عبدالواحد، کوآرڈینیٹر یو اے ای سفارتخانہ نئی دہلی
وی او۔۲
کتابیں حاصل کرنے کے بعد لائبریرین نازیہ خان نے اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس قسم کی کوششیں آپسی تعلقات کو مزید بہتر بنانے میں اہم رول ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کتابوں سے اچھا کوئی تحفہ نہیں ہو سکتا۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ کتابیں ایک دوسرے کی تہذیب و ثقافت کو سمجھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں اور اس سے ہمارے ریچرچ اسکالرس کو کافی مدد ملتی ہے۔
بائٹ: نازیہ خان، لائبریرین

Conclusion:ای ٹی وی بھارت کے لئے رامپور سے ابوالکلام خان کی رپورٹ۔
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.