ETV Bharat / state

Varun Gandhi Controversial Statement جو ہماری چپل اٹھانے کی اوقات نہیں رکھتے تھے، وہ قافلے میں گھوم رہے ہیں، ورون گاندھی کا متنازع بیان - ورون کا گاندھی کا متنازع بیان

رکن پارلیمان ورون گاندھی نے پیلی بھت کا دو روزہ دورہ کیا جہاں انہوں نے ایک پروگرام میں متنازع بیان دیتے ہوئے کہا کہ کل تک جو ہماری چپل اٹھانے کی اوقات نہیں رکھتے تھے، آج وہ گاڑیوں کے قافلے میں گھوم رہے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 19, 2023, 1:41 PM IST

ورون کا گاندھی کا متنازع بیان

پیلی بھیت: بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمان ورون گاندھی نے پیلی بھت کا دو روزہ دورہ کیا جہاں انہوں نے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے بدعنوانی پر بات کی۔ وہیں انہوں سیاست میں آکر خود کو مضبوط کرنے اور پیسہ کمانے والے لیڈروں کو بھی نشانہ بنایا۔ اتوار کو ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ورون گاندھی نے یہاں تک کہہ دیا کہ جو کل تک ہماری چپل اٹھانے کی اوقات نہیں رکھتے تھے، آج وہ 5 گاڑیوں کے قافلے میں گھوم رہے ہیں۔ دراصل رکن پارلیمان ورون گاندھی ہفتہ اور اتوار کو دو روزہ دورے پر پیلی بھیت پہنچے تھے۔ ورون گاندھی نے ہفتہ کو پیلی بھت کے لالوری کھیڑا علاقے میں متعدد پروگراموں سے خطاب بھی کیا۔ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ورون گاندھی سرکاری اسکیموں میں ہو رہی بدعنوانی سے متعلق غصے میں نظر آئے۔ ورون گاندھی نے کہا کہ کیا یہ سچ نہیں ہے کہ آج جن کے دو منزلہ مکان بنے ہیں انہیں آواس یوجنا کا فائدہ مل رہا ہے، وہیں دوسری طرف غریب ابھی تک اس اسکیم سے دور ہیں۔

ورون گاندھی نے کہا کہ جب بھی انتخابات قریب آتے ہیں، لیڈران جھوٹے وعدے کرکے عوام کے سامنے آتے ہیں اور عوام سے بڑے بڑے وعدے کرکے الیکشن جیت کر چلے جاتے ہیں۔ ورون گاندھی نے کہا کہ ایسے موقع پرست لیڈر الیکشن جیتنے کے بعد پہلے اپنی گاڑیاں بدلتے ہیں، پھر بڑا گھر بناتے ہیں۔ ان سب کی قیمت عوام کو اپنے خواب ادھورے ہی رکھ کر چکانی پڑتی ہے۔ لالوری کھیڑا علاقہ میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے رکن پارلیمان ورون گاندھی نے کسی کا نام لیے بغیر نشانہ بنایا اور کہا کہ کل تک جو لوگ میری چھپل اٹھانے کی اوقات نہیں رکھتے تھے آج وہ پانچ گاڑیوں کے قافلے میں چلتے ہیں۔کل تک ایسے موقعے پرست لوگ میرے دربار میں یہ ایک موقع دینے کے لیے کھڑے ہوتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Varun Gandhi Targets Modi Government: 'نمامی گنگے پروجیکٹ پر کروڑوں خرچ کرنے کے باوجود آلودگی کیوں؟'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.