ریاست اترپردیش کے ضلع سنبھل سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان ڈاکٹر شفیق الرحمٰن برق نے سنبھل ڈی ایم اویناش کرشنا کو ایک میمورنڈم دے کر مطالبہ کیا ہے کہ عید الاضحیٰ کا تہوار نزدیک ہے۔ لہذا بکروں کی خرید و فروخت کے لیے بازار لگائے جانے کی اجازت دی جانی چاہیے، جس سے سبھی لوگ قربانی کے لیے جانور خرید سکیں۔
اسی کے ساتھ سنبھل ڈیم سے مطالبہ کیا ہے کہ عید الاضحیٰ کے لیے مسجدوں اور عید گاہ میں سبھی مسلمانوں کو نماز ادا کرنے کی اجازت دی جائے۔
نماز ادا ہونے سے اور اللہ کی بارگاہ میں دعا مانگنے سے یہ کورونا وبا دور ہو جائے گی۔
ساتھ ہی شفیق الرحمان نے کہا کہ، 'مسلمان اللہ سے معافی مانگے گا، کورونا وبا کے ختم ہونے کی دعا مانگیں گے اور ملک کی سلامتی کے لیے دعا کریں گے۔'