اترپردیش کے بھدوہی کے رہائشی گووند یادو نے بتایا کہ وہ 26 جنوری کو بھدوہی سے سائیکل سے روانہ ہوا ہے۔ اس کے کچھ خاص مقاصد ہیں
سب سے پہلے گووند بنارس گئے اور بنارس سے پانی لے کر گنگا کے راستے سے ممبئی کے سفر پر روانہ ہوئے۔ گووند یادو چھترپتی شیواجی کے یوم پیدائش 19 فروری کو ممبئی پہنچیں گے۔
26 جنوری سے گووند یادو سائیکل سے 1300 کلومیٹر کا سفر طے کرچکے ہیں اور ابھی 1200 کلومیٹر کا سفر طے کرنا باقی ہے۔
یاترا کے دوران گووند یادو شہر کے اسکول کالج اور کوچنگ مراکز جا رہے ہیں تاکہ طلباء اور بچوں کو پانی کے تحفظ اور ہرے رنگ کے بارے میں آگاہ کریں اور لوگوں کو ماحولیات کی تعلیم بھی دی جائے۔ انہوں نے بھدوہی سے ممبئی تک 1750 کلومیٹر کا سفر طے کیا ہے۔ اور اس بار اپنے سب سے بڑے ہندو محافظ شیواجی مہاراج کو گنگا جل سے غسل دینگے۔