ETV Bharat / state

Gangster case against Mukhtar Ansari مختار انصاری پر گینگسٹر کیس میں فیصلہ 13 جون کو

مختار انصاری کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں غازی پور کی ایم پی-ایم ایل اے عدالت 13 جون کو فیصلہ سنائے گی۔

گینگسٹر کیس میں مختار انصاری پر فیصلہ 13 جون کو

author img

By

Published : May 20, 2023, 4:17 PM IST

غازی پور: مختار انصاری پر گینگسٹر ایکٹ کیس میں ایم پی-ایم ایل اے کی عدالت 13 جون کو فیصلہ سنائے گی۔ یہ معاملہ سال 2009 میں پیش آنے والے واقعے سے متعلق ہے۔ اس دوران کپل دیو سنگھ اور میر حسن کو قتل کر دیا گیا تھا۔ ان واقعات کی بنیاد پر مختار کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں عدالت نے ہفتہ کو فیصلہ سنانے کی تاریخ مقرر کی۔

اے ڈی جی سی کریمنل نیرج شریواستو نے بتایا کہ کپل دیو سنگھ کا قتل کرندا کے سواپور میں کیا گیا تھا۔ واقعہ کے وقت مختار انصاری جیل میں تھے۔ پولیس نے اس واقعے کے بعد 2010 میں گینگ چارٹ بنایا تھا۔ اس میں کپل دیو کے علاوہ محمد آباد میں میر حسن قتل کیس کو بھی بنیاد بنایا گیا۔ مختار انصاری کپل دیو سنگھ قتل کیس میں 120B کے تحت ملزم ہیں حالانکہ مختار انصاری اصل کیس میں بری ہیں۔

بتا دیں کہ مختار کو 22 ستمبر 2022 سے 29 اپریل 2023 کے درمیان 4 مقدمات میں سزا سنائی گئی ہے۔ 22 ستمبر 2022 کو ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے پہلی سزا سنائی۔ مختار کو لکھنؤ میں تعینات ایک جیلر پر حملہ اور دھمکی دینے کے الزام میں 7 سال کی سزا سنائی گئی تھی۔ اس کے علاوہ 23 ستمبر کو ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے گینگسٹر ایکٹ کیس میں مختار انصاری کو 5 سال کی سزا سنائی تھی۔ ساتھ ہی ماضی میں غازی پور کے ایڈیشنل ایس پی پر حملہ کرنے کا بھی الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Murder Attempt Case مختار انصاری 14 سال پرانے اقدام قتل کیس میں بری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.