ETV Bharat / state

مدرٹریسا فاؤنڈیشن کے اساتذی کو اعزاز - کورونا وائرس

بریلی میں مدرٹریسا فاؤنڈیشن کی ریاستی سکریٹری عمرانہ حسین نے ایسے ٹیچرز کو اعزاز سے سرفراز کیا جو کورونا وائرس کے دور میں بے لوث عوام کی خدمت میں پیش پیش رہے۔

بریلی میں مدرٹریسا فاؤنڈیشن کی ریاستی سکریٹری عمرانہ حسین نے ایسے ٹیچرز کو اعزاز سے سرفراز کیا

author img

By

Published : Oct 24, 2020, 9:35 AM IST

کورونا وائرس کے پُر آشوب دور میں جہاں سب کچھ تھم سا گیا تھا، وہیں ریاست اترپردیش کے شہر بریلی میں کچھ لوگوں نے کورونا کے خوف کے برعکس اپنی زندہ دلی کا ثبوت پیش کیا تھا، جو وہ ڈاکٹر، سماجی کارکن، صحافی اور ٹیچرز کی شکل میں سامنے آئے ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا واریئرس کو اب مدرٹریسا فاؤنڈیشن نے حوصلہ افزائی کے لیے اعزاز سے سرفراز کیا ہے۔

مدرٹریسا فاؤنڈیشن کا اساتذہ کو اعزاز

بریلی میں مدرٹریسا فاؤنڈیشن کی ریاستی سکریٹری عمرانہ حسین نے ایسے ٹیچرز کو اعزاز سے سرفراز کیا ہے، جنہوں نے لاک ڈاؤن کے دوران کورونا واریئرس کے طور پر کام کرکے اپنے حوصلہ اور زندہ دلی کا ثبوت پیش کیا۔

ان ٹیچرز نے اپنے اطراف میں ایسے تمام طلبا و طالبات کو جمع کیا اور درس و تدریس کا سلسلہ جاری رکھا، جو لاک ڈاؤن کے دوران گھروں میں رہ کر آن لائن تعلیم حاصل نہیں کرسکتے تھے۔

گاؤں کے غریب اور روز کمانے کھانے والے مزدروں کے بچوں کے درمیان علم کا چراغ روشن کرکے ان ٹیچرز نے سماجی کارکن ہونے کی بھی مثال پیش کی ہے۔

خیال رہے کہ مدرٹریسا فاؤنڈیشن سے اعزاز حاصل کرنے والی تمام ٹیچرز کسی نہ کسی سکول میں پرائیویٹ ٹیچر کے طور پر درس و تدریس کے فرائض کو نجام دے رہی ہیں۔

ان تمام ٹیچرز نے اپنےاطراف میں طلبا و طالبات کو کورونا کے پرآشوب دور میں جمع کیا تھا۔

اب مدرٹریسا فاؤنڈیشن کی ریاستی سکریٹری عمرانہ حسین نے ایسے تمام ٹیچرز کو جمع کرکے اُنہیں نہ صرف اعزاز سے سرفراز کیا، بلکہ آنے والے وقت میں تمام ضرورتوں اور سہولیات کے بابت مدد کرنے کی یقنی دہانی بھی کرائی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.