ETV Bharat / state

Mother and son committed suicide In Farrukhabad فرخ آباد میں ماں اور بیٹے نے تیزاب پی کر کی خودکشی - ماں اور بیٹے کی خودکشی

فرخ آباد کے کمال گنج تھانہ علاقے میں ماں اور بیٹے کی خودکشی کی وجہ سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ وہیں ایس پی ڈاکٹر سنجے سنگھ نے بتایا کہ 112ڈائل کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور واقعہ کی جانچ شروع کردی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 18, 2023, 3:30 PM IST

فرخ آباد: اترپردیش کے ضلع فرخ آباد کے کمال گنج تھانہ علاقے میں ماں اور بیٹے میں کسی بات کے تنازع ہونے پر دونوں نے تیزاب ی کر خودکشی کرلی۔پولیس نے منگل کو بتایا کہ تھانہ علاقے کے گرام درورا باشندہ اویناش سنگھ کی بیوی مالتی(35) کا بیٹا پریم(15) کے ساتھ پیر کی شام کو کسی بات کو لے کر تنازع ہوگیا تھا۔ دیکھتے ہی دیکھتے تنازع اتنا بڑھ گیا کہ ماں اور بیٹے دونوں نے گھر میں رکھے تیزاب کو پی لیا۔

اس درمیان مالتی کے شوہر اویناش سنگھ مندر میں گیا ہوا تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر جب وہ گھر آیا تب تک ماں۔بیٹے دونوں کی حالت بگڑ چکی تھی اس کے بعد مقامی افراد کے معاونت سے دونوں کو نزدیکی اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دے دیا۔ایس پی ڈاکٹر سنجے سنگھ نے بتایا کہ 112ڈائل کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور واقعہ کی جانچ شروع کردی ہے۔

وہیں پولیس نے دونوں لاشوں کو پنچنامہ بھر کر پوسٹ مارٹم کے لئے ضلع اسپتال فتح گڑھ کو بھجوایا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ریاست اترپردیش کے ضلع رام پور میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا تھا۔ جہاں ایک باپ نے خود کو، اپنی 8 سالہ بیٹی اور اپنے 10 سالہ بیٹے کو زہر دے کر خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی۔ اس دوران باپ اور 8 سالہ بیٹی کی موت ہو گئی جبکہ 10 سالہ بیٹا بچ گیا تھا۔ بتایا گیا کہ انہیں محکمہ ریوینیو کی طرف سے ایک نوٹس موصول ہوا تھا، جس میں تالاب کی زمین پر ان کا گھر بنا ہوا دکھایا گیا تھا۔ اس کے ساتھ نوٹس میں 64 لاکھ کے معاوضے کا بھی حوالہ دیا گیا، جس کی وجہ سے ایک باپ نے یہ خطرناک قدم اٹھایا۔

یہ بھی پڑھیں: Suicide Case In Rampur محکمہ ریوینیو کی نوٹس پر باپ کی، بیٹی کے ساتھ خودکشی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.