ETV Bharat / state

Dhannipur Mosque Construction دھنی پور میں مسجد کی تعمیر کے لئے غیر مسلموں نے چندہ دیا - اتر پردیش میں ایودھیا کے دھنی پور گاؤں

اتر پردیش میں ایودھیا کے دھنی پور گاؤں میں بننے والی مسجد کی تعمیر کے لیے غیر مسلموں نے چندہ دیا ہے۔ Dhannipur Mosque Construction

دھنی پور میں مسجد کی تعمیر کے لئے غیر مسلموں نے چندہ دیا

author img

By

Published : Nov 11, 2022, 10:40 PM IST

ایودھیا: انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن کے ترجمان ارشد افضل خان نے کہا ہے کہ دھنی پور گاؤں میں بننے والی مسجد باہمی ہم آہنگی اور اتحاد کی مثال بنے گی۔ اس کی نظیر منظر عام پر آچکی ہے۔ پہلے 11 ہندو لوگوں نے مسجد کی تعمیر کے لیے چندہ دیا ہے۔ Dhannipur Mosque Construction

بیان جاری کرتے ہوئے ارشد افضل خان نے کہا کہ مسجد کی تعمیر کے لیے مسلم معاشرے کی طرح ہندو معاشرے سے بھی بھرپور تعاون حاصل کر رہے ہیں۔ ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ اس سے قبل 11 ہندو لوگوں نے مسجد کی تعمیر کے لیے چندہ دیا ہے۔ لیکن، یہ ایک خفیہ عطیہ ہے۔ اس لیے ہم ان لوگوں کے نام اور عطیات کی رقم نہیں بتا سکتے۔ لیکن، ہمیں یقین ہے کہ دھنی پور میں بننے والی مسجد باہمی محبت اور ہم آہنگی کی مثال بنے گی۔ معاشرے کے تمام لوگوں کے تعاون سے ہمارا پراجیکٹ بہت جلد شروع ہو جائے گا۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ دھنی پور میں 5 ایکڑ اراضی پر انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن کے زیراہتمام مسجد، کمیونٹی ہال، کچن سمیت کئی دیگر عمارتیں تعمیر کی جانی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.