ETV Bharat / state

غازی آباد میں کورونا سے 10ہزار مریض صحتیاب - corona in Ghaziabad

ریاست اترپردیش کے ضلع غازی آباد میں جہاں ایک طرف کورونا کے 12 ہزار مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے، وہیں دوسری طرف راحت کی خبر یہ ہے کہ اب تک 10 ہزار 566 کورونا مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

غازی آباد میں کورونا سے 10ہزار مریض صحتیاب

author img

By

Published : Sep 23, 2020, 1:09 PM IST

غازی آباد میں کورونا وائرس کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ ضلع میں ہر روز کورونا کے نئے معاملے سامنے آرہے ہیں۔تاہم جہاں ایک طرف کورونا معاملے میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، وہیں دوسری طرف کورونا متاثرہ مریض تیزی سے صحتمند ہوتے جارہے ہیں۔

وبائی مرض کی روک تھام کو لے کر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی طرف سے تمام اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ، لیکن ضلع میں روزانہ بڑی تعداد میں کورونا کیس سامنے آرہے ہیں۔

12ہزار کورونا مریضوں کی تصدیق

غازی آباد میں 1988 کورونا کے فعال مریض ہیں۔جن کا مختلف اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔ جبکہ ضلع میں اب تک 12 ہزار سے زیادہ کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔

10 ہزار سے زائد مریض کورونا سے صحتیاب

غازی آباد میں جہاں ایک طرف کورونا وائرس کے معاملے میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، وہیں اسی دوران راحت کی خبر یہ ہے کہ ضلع میں کورونا کے مریض پوری طرح سے صحتیاب ہوکر اسپتالوں سے ڈسچارج ہورہے ہیں۔ضلع میں اب تک مجموعی طور پر 12،628 کورونا وائرس مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔ جن میں سے اب تک 10 ہزار 566 کورونا مریضوں کے مکمل طور پر صحتیاب ہونے کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا ہے۔اس وقت ضلع میں متاثرہ کورونا کی بازیابی کی شرح 83.67٪ رہی ہے۔

ایک ہفتے میں ہزار سے زائد مریض ہوئے ڈسچارج

پچھلے ایک ہفتے میں 1132 کورونا سے متاثرہ مریضوں کو مکمل طور پر صحتیاب ہونے کے بعد مختلف اسپتالوں سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ضلع میں اب تک کورونا سے 74 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔جبکہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ضلع میں کورونا کے 1312 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.