ETV Bharat / state

مرادآباد: سںی وقف بورڈ کے الیکشن پر ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے کیا کہا؟ - مرکزی اور صوبائی حکومت

اتر پردیش سنّی سینٹرل وقف بورڈ میں انتخابی عمل شروع ہو چکا ہے۔ بورڈ نے ووٹر لسٹ جاری کردی ہے۔

Moradabad: What did Dr. ST Hassan say on the election of Sunni Waqf Board?
مرادآباد: سںی وقف بورڈ کے الیکشن پر ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے کیا کہا؟
author img

By

Published : Feb 28, 2021, 2:30 PM IST

سنّی وقف بورڈ الیکشن کے لئے ووٹر لسٹ میں سات رکن پارلیمان اور 31 رکن قانون ساز اسمبلی، دو بار کاؤنسلنگ ممبر اور 592 متولّیوں کے نام شامل ہیں۔

مرادآباد: سںی وقف بورڈ کے الیکشن پر ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے کیا کہا؟

مرادآباد سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سات مسلم رکن پارلیمان میں میرا نام بھی ووٹر لسٹ میں شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وقف بورڈ کی بہت بڑی ذمہ داریاں ہیں۔ آج جس طرح سے وقف بورڈ کی جائیداد پر لوگوں نے ناجائز قبضے کر رکھے ہیں، ان قبضوں کو ہٹانا اور وقف کی جائیداد کا تحفّظ کرنا وقف بورڈ کی پوری ذمہ داری ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ کے حکم پر یہ الیکشن ہو رہا ہے، حکومت کا رویّہ ہمیشہ اقلیت کے خلاف رہا ہے، ہمیشہ سے ہی مرکزی اور صوبائی حکومت کا یہی رویّہ رہا ہے کہ اقلیت کے تمام کاموں کو نہیں ہونے دیا گیا۔

وقف بورڈ کا چیئرمین کون اور کیسا ہونا چاہیے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو اچھا اور بہتر ہو اس کو ترجیح دینی چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.