ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں سرد موسم کے باوجود آج 24 ویں دن بھی خواتین کا سی اے اے، این پی آر اور این آر سی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔
وہیں مظاہرے پر بیٹھیں خواتین کے حوصلے میں کوئی کمی نہیں آئ ہے، بلکہ ان کے جوش میں دن رات اضافہ ہو رہا ہے۔ دہلی کے شاہین باغ کی طرز پر مرادآباد میں بھی ایک ماہ سے مسلسل خواتین کا مظاہرہ جاری ہے۔
حکومت کی بے رخی کے چلتے مرادآباد کے عیدگاہ میدان میں سی اے اے، این پی آر اور این آر سی کی مخالفت میں احتجاجی مظاہرہ کر رہی خواتین خراب موسم میں بھی بیٹھنے کو مجبور ہیں۔
مزید پڑھیں: اے ایم یو کے طلبا کا بھوک ہڑتال
شاید اس دور کی تاریخ میں پہلی بار اس طرح کا معاملہ دیکھنے کو مل رہا ہے، جب ملک کے مختلف مقاموں پر حکومت کے لائے ہوئے قانون کی مخالفت کی جارہی ہے اور حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس قانون کی مخالفت کی قیادت خواتین نے اپنے ہاتھ میں لے کر سڑکوں پر آکر اور ہاتھوں میں تختیاں لے کر حکومت کو قانون واپس لینے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔
حکومت بھی فی الحال پیچھے ہٹتی نہیں دکھائی دے رہی ہے اور خواتین بھی مورچہ چھوڑ نے کو راضی نہیں ہے۔