مرادآباد: گزشتہ روز ملک بھر میں بھیّا دوج کا تہوار جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا، مرادآباد ضلع جیل میں بھی بھیّا دوج کی رونق نظر آئی، صبح سے ہی جیل میں بند بھائیوں سے ملنے کے لئے بہنوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی تھیں۔
اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے مرادآباد ضلع جیل کے سینئر سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر ورش راج شرما سے گفتگو کی تو انہوں نے بتایا کہ ضلع جیل میں سنیچر اور اتوار کا دن ملاقات کا نہیں ہوتا ہے، لیکن بھیّا دوج کے اس تہوار کو دیکھتے ہوئے آج کا ملاقات کے لیے مقرر کیا گیا ہے تاکہ بہنیں اپنے بھائی سے ملاقات کرسکیں۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے بتایا کہ آج کا دن ہر مذہب ہندو مسلم سکھ عیسائی سبھی کے لئے مبارک ہے اس لیے سبھی بہنوں کو ان کے بھائی سے ملنے کا موقع دیا جارہا ہے اور جیل میں پوجا پاٹھ کے سامان کا بھی انتظام کیا گیا ہے جس سے بہنیں اپنے بھائی کو تلک لگاکر بھیّا دوج کا تہوار مناسکیں۔