حادثے میں 18 افراد زخمی ہوگئے جن میں دو کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ زخمیوں کو سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پون کمار نے پیر کو بتایا کہ دہلی لکھنو نیشنل ہائی وے 9 بائی پاس پر سفید رنگ کی انووا کار میں سوار چھ پولیس اہلکار پک اپ کے ساتھ گاڑیوں کے دستاویزات چیک کررہے تھے۔ دہلی کی جانب سے ایک ڈبل ڈیکر بس پک اپ سے ٹکرا کر بے قابو ہو کر پلٹ گئی۔
حادثے میں اترپردیش ٹریفک پولیس کے سپاہی برجیس اور پک اپ سوار تیز پرتاپ آشیش، سریش اور ننہے کی موقع پر ہی موت ہوگئی ،جبکہ 18مسافر زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو دین دیال اپادھیائے کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہےہسپتال کے ڈاکٹر راجند سنگھ نے بتایا کہ زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک ہونے پر انہیں کاس ماس اسپتال میں ریفر کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
بتایا جاتا ہے کہ پک اپ کو ٹریفک پولیس نے درمیان میں اچانک روکا جس سے پیچھے سے آرہی بس کا ڈرائیور کھو بیٹھا۔ اس کے بعد بس اور پک اپ حادثے کے بعد ٹریفک پولیس والے موقع سے فرار ہوگئے۔
یواین آئی۔