مراد آباد: ریاست اتر پردیش کے شہر مراد آباد میں خواندگی مہم سے جڑ کر سماج کو تعلیم یافتہ بنانے کی جد و جہد کرنے والی خاتون ریحانہ رحمان طویل علالت کے باعث 95 بر کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ در اصل ریحانہ رحمان اتر پردیش کے فتح پور ضلع کی رہنے والی ہیں۔ ریحانہ رحمان نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کے گل مکئی نیٹ روک سے وابستہ تھیں اور گزشتہ تین دہائیوں سے زیادہ عرصہ سے خواندگی مہم میں میں مصروف تھیں۔ Rehana Rehman associated with Malala Yousafzai's Gul Makai Network passes away
بتایاجاتا ہے کہ ریحانہ رحمان مرادآباد کے کنڈرکی بلاک کے کھدر علاقے میں واقع ملک بنہ پور نام کے گاؤں میں آکر گاؤں والوں کو تعلیم کے لیے ترغیب دلائی۔ یہ علاقہ کافی پسماندہ تھا، لڑکیوں کی تعلیم یہاں برائے نام تھی۔ ریحانہ رحمان نے اپنے شوہر ایچ آر سنی کے ساتھ گاؤں کے ہی مندر کے احاطے میں بیٹھ کر بچوں کو پڑھانا شروع کیا۔ خواندگی مہم کا منصوبہ مکمل ہوا تو ریحانہ رحمٰن واپس اپنے شہر فتح پور جانے لگیں، لیکن گاؤں والوں نے انہیں واپس نہیں جانے دیا۔ چند برسوں میں یہاں کی تعلیم کی سطح 14 فیصد سے بڑھ کر 65 فیصد تک پہنچ گئی۔ اس وقت ریحانہ رحمان کو 1991 میں ضلع انتظامیہ نے کنڈرکی بلاک کی خاتون خواندگی انچارج بنایا گیا تھا۔
نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے ملالہ فنڈ انٹرنیشنل کی جانب سے لڑکیوں کی تعلیم پر گل مکئی نیٹ ورک میں ریحانہ رحمان کو شامل کیا تھا۔ نوبھارت سماج کلیان سمیتی کے صدر ایچ آر سنی نے بتایا کہ سال 2018 میں ریحانہ رحمان گل مکئی نیٹ ورک کے پروگرام میں شرکت کے لیے دبئی میں نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی سے ملی تھیں۔ یوسف زئی نے ریحانہ رحمان سے بھارت میں بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے بات چیت کی تھی۔ اس دوران ملالہ یوسف زئی کو بھی بھارت آنے کی دعوت دی گئی۔ ریحانہ رحمان کے انتقال کے بعد علاقے میں رنج و غم کی فضا ہے۔
مزید پڑھیں:Pravrajika Bhaktiprana Demise شاردا مٹھ کی صدرپرورجیکا کی موت پر مودی، ممتا نے خراج عقیدت پیش کیا