ETV Bharat / state

مرادآباد: حضرت امام حسنؓ کی یاد میں جلوس کا اہتمام - hazrat imam hassan

مولانا سید فیضان رضا نقوی نے مجلس کو خطاب کرتے ہوئے حضرت امام حسنؓ کے مصائب پڑھے اور انھوں نے اپنی تقریر میں بتایا کہ اسلامی مہینہ صفر کی 28 تاریخ کو نواسۂ رسول حضرت امام حسنؓ کی شہادت ہوئی تھی۔

image
image
author img

By

Published : Oct 17, 2020, 11:50 AM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع مرادآباد کے آزاد نگر میں واقع امام باڑہ میں ہر سال کی طرح اس سال بھی نواسۂ رسول حضرت امام حسنؓ کی یاد میں جلوس نکالا گیا۔

جلوس سے قبل مولانا سید فیضان رضا نقوی نے مجلس کو خطاب کرتے ہوئے حضرت امام حسنؓ کے مصائب پڑھے اور انھوں نے اپنی تقریر میں بتایا کہ اسلامی مہینہ صفر کی 28 تاریخ کو نواسۂ رسول حضرت امام حسنؓ کی شہادت ہوئی تھی۔

جلوس کا اہتمام

مولانا نے بتایا کہ امام حسنؓ کو یزید نے زہر دے کر شہید کرایا تھا اسی سلسلہ میں پورے ملک میں 28 صفر کو امام حسنؓ کی یاد میں مجلس ماتم اور جلوسوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

مولانا نے مجلس کو خطاب کرتے ہوئے بتایا حضرت امام حسنؓ حضرت امام حسینؓ کے بڑے بھائی تھے اور حضرت محمدؐ کے نواسے تھے، جنہوں نے دین اسلام اور انسانیت کو بچانے کے لیے اپنی شہادت دی۔

مولانا سید فیضان رضا نقوی نے تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ جہاں ایک طرف 28 صفر کو امام حسنؓ کی شہادت ہوئی ہے تو وہیں اھل تشیع کے مطابق حضرت محمدؐ بھی صفر کی 28 تاریخ کو ہی اس دنیا سے پردہ کرگئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.