ریاست اتر پردیش کے شہر مرادآباد کے محکمہ بجلی کے ملازمین نے اپنی تنخواہ میں اضافہ کو لے کر متعلقہ دفتر کے سامنے احتجاج کیا
احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ ان کی تنخواہ 4800 ہے ۔ان کی تنخواہ میں اضافہ کیا جا ئےاور تما جے ای کو پرموشن کر کے اسسٹینٹ جے ای کے عہدی پر فائز کیاجائے۔
مذکورہ محکمہ کے ملاز مین کا کہنا ہے کہ جے ای کے ساتھ کانٹریکٹ بیس پر کام کر رہے ملازم بھی احتجاج میں شامل ہیں ۔
کانٹریکٹ بیس پر اپنی خدمات انجام دینے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں کانٹریکٹ بیس کے بجائے مستقل ملاز م کے عہدے پر فائز کیا جا ئے اور انکی تنخواہ میں بھی خاطر خواہ اضافہ کیا جا ئے-
مزید پڑھیں:
بدایوں: محکمہ بجلی کے ملازمین کا مظاہرہ جاری
میڈیا کے نمائندوں سے با ت کرتے ہوئے ملازمین کا کہنا ہے چند ایام قبل لکھنؤ سے تقریبا 24 جے ای کو بنا کوئی وجہ بتائے معطل کیا گیاتھا ۔ لہذا افسران کو چاہیے کہ وہ معطل شدہ ملازمین کو واپس بلا ئے